اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں مذاکرات کے نویں دن اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان دوطرفہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے آج صبح یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی کے ساتھ بھی آج صبح دو طرفہ مذاکرات انجام دیئے تھے ۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت حاصل ہوئی ہے لیکن ابھی بعض کلیدی امور پر اختلافات باقی ہیں۔ اگر مذاکرات میں ایرانی قوم کے مفادات کو نظر انداز کیا گیا تو مذاکرات ناکام ہوجائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ جنیوہ معاہدے کے مطابق ایران نے تمام اقدامات انجام دے دیئے ہیں اور اب مغربی ممالک کی باری ہے کہ وہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا سیاسی عزم ظاہر کریں۔ مذاکرات آج ایک اعلامیہ کے ساتھ ختم ہوجائیں گے۔
.......
/169